فلسطین میں قابض صیہونی فوج کی اندھا دھن فائرنگ سے درجنوں نہتے فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ پٹی پر ہفتہ وار مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج نے جارحیت کا مظاہرتے کرتے ہوئے مظاہرین پر گولیوں کی بوجھاڑ کردی خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ متعدد فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسوں گیس سے ایک صحافی بھی زخمی ہوا، تمام افراد کو مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں فلسطینیوں پر فائرنگ کرکے انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY