عراق کے نئے صدر بہرام صالح نے بدھ تین اکتوبر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ اُنہیں ملکی پارلیمنٹ نے منگل کو نیا صدر منتخب کیا تھا۔ اس انتخاب کے بعد ان سے اعلیٰ عدالت کے جج نے حلف لیا تھا۔ منصب صدارت سنبھالنے کی تقریب عراقی دارالحکومت بغداد میں واقع صدارتی محل میں منعقد ہوئی۔
صالح نے اپنے انتخاب اور پھر حلف اٹھانے کے بعد شیعہ رہنما عادل عبدل مہدی کو نئی حکومت تشکیل دینے کا فریضہ سونپا ہے۔ نامزد وزیراعظم کو اپنی کابینہ اور حکومت کی توثیق کے لیے تیس دن حاصل ہیں۔ عادل عبدل مہدی سابق نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔












