امریکی ریاست ہوائی میں طوفان کا خطرہ ہے جس کے باعث صدر ٹرمپ نے قومی ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا ۔

شہریوں کو 2 ہفتے کا راشن پانی جمع کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے جبکہ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ہوائی میں آج اورکل سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کیٹگری 3 کا ہے، تاہم اب بھی بڑے طوفان کا خدشہ ہے۔ طوفان ہونولولو کے جنوب میں 260 میل دور ہے۔

ہوائی میں 30 سینٹی میٹر بارش ہوچکی ہے،طوفان کا انتباہ اوہائیو، مایوئی اور ہوائی کاؤنٹی کے لیے ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY