وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بلوچستان کی مکمل مدد کررہے ہیں، جبکہ بلوچستان کے عوام کی مدد کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان پارلیمانی امور اور کوروناوائرس کی موجودہ صورتحال پربات چیت کی گئی۔
عمران خان نے کہا کہ کورونا کنٹرول کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، جبکہ سب سے بڑا چیلنج عام آدمی تک فوری ریلیف پہنچانا تھا۔












