اسرائیل نئی یہودی بستیوں کی تعمیر لازماﹰ روکے، یورپی یونین

0
763

یورپی یونین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقے میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر لازمی طور پر بند کرے۔ یونین کے مطابق ان نئے آباد کاری منصوبوں سے فلسطینیوں کے ساتھ ممکنہ قیام امن کو خطرہ ہے۔

یورپی یونین کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی قانون کے تحت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری کی ہر قسم کی سرگرمیاں غیر قانونی ہیں اور ان سے اس دو ریاستی حل کے قابل قبول ہونے کی بھی نفی ہو رہی ہے۔

اسرائیل مقبوضہ علاقوں میں بار سو سے زائد نئے رہائشی یونٹ تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY