پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے 20 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ہدف کے جواب میں کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف 19 اعشاریہ 1 اوورز میں حاصل کیا۔
کراچی کی جانب سے سب سے نمایاں کھلاڑی لیونگ اسٹون رہے جنہوں نے 34 گیندوں پر 38 رنز کی اننگز کھیلی۔
افتخاراحمد 33 اور کراچی کے کپتان عماد وسیم 19 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ بابر اعظم 11، کولن منرو 15 کولن انگرام 12 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
لاہور کی جانب سےلامی چھانے نے دوکٹ حاصل کی جبکہ یاسر شاہ، حارث رؤف اور وائز کے حصہ میں ایک ایک وکٹ آئی۔












