ایشین گروسری شاپس کا پانچ روزہ بائیکاٹ کریں، سہیل لون

0
1493

عالمی اخبار۔۔ جیسے ہی کروناوائرس کے کیسز برطانیہ میں ظاہر ہونا شروع ہوئے تو ایشین گروسری شاپس کے مالکان نے چیزوں کی قیمتوں میں اپنی مرضی سے ڈیڑھ سے دوگنا اضافہ کر کے برطانیہ میں مقیم ایشین کیمونٹی کی مشکلات مزید بڑھا دیں۔یہ

اں مقیم چندسماجی کارکنوں نے سوشل میڈیا پر یہ مہم چلائی ہے کہ 27مارچ سے 31مارچ تک تمام گراں فروش ایشین گروسری شاپس کا مکمل بایئکاٹ کیا جائے۔اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ایشین کیمونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی انکی مہم کا حصہ بن کر بے حس اور مادیت پرست دکان داروں کو سبق سکھائیں۔

اگر پانچ روز انکی دکان میں کوئی گاہک نہ جائے تو انکی عقل ٹھکانے آجائے گی اور آئندہ وہ اپنی کیمونٹی کے ساتھ ظالمانہ سلوک کرنے سے اجتناب کریں گے۔

برطانیہ کے بڑے سپر سٹورز پر بھی ایشین گروسری کا سامان محدود ورائٹی میں دستیاب ہوتاہے۔ اب اس بات کی کوشش کی جائے گی کہ آئندہ یہاں کے سپر سٹورز پر حلال گوشت کے ساتھ گروسری اور سبزیوں کی ورائٹی میں اضافہ ہو تاکہ ایشین گروسری شاپس کی اجارہ داری ختم ہو سکے۔

سہیل لون

SHARE

LEAVE A REPLY