شمالی کوريا نے جنوبی کوريا اور امريکا کی مشترکہ جنگی مشقوں کو ’کھلا چيلنج‘ قرار ديتے ہوئے آج جمعرات کو ان کی سخت الفاظ ميں مذمت کی ہے۔ پيونگ يانگ کے مطابق يہ مشقيں جزيرہ نما کوريا ميں استحکام اور قيام امن کی کوششوں کو ٹھيس پہنچائيں گی۔
سيئول اور واشنگٹن حکومتوں نے اپنی سالانہ مشترکہ جنگی مشقوں کو بحال کرنے کا فيصلہ گزشتہ اتوار کے روز کيا تھا۔ امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوريائی رہنما کم جونگ ان کے مابين فروری کے اختتام پر ہونے والی دوسری ملاقات کے مطلوبہ نتائج برآمد نہیں ہو سکے تھے، جس کے بعد دونوں ممالک کے مابین کشيدگی دوبارہ بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔












