بھارت کی مودی سرکار پاکستان کا موقف سامنے آنے سے خوف زدہ ہوئی توہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں سفارتی آداب اور عالمی ضابطے بھی بھول گئی۔

سیکورٹی کا بہانہ بناکر مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور پاکستانی ہائی کمشنر کو میڈیا سے بات چیت کرنے سے روک دیا ، بھارتی حکام نے پاکستانی صحافیوں کو نارواسلوک کیا ، جیو نیوز کی رپورٹر مونا خان کو عبدالباسط سے بات کرنے سے روکنے کی کوشش کی ۔

بھارتی حکام کے خراب رویے کی وجہ سے مشیر خارجہ کو طے شدہ پریس کانفرنس بھی منسوخ کرنی پڑی، اب سرتاج عزیز وطن پہنچتے ہی دفتر خارجہ میں پریس کانفرنس کریں گے ۔

دہلی میں بھارتی افسر نے پاکستانی ہائی کمشنر کو پاکستانی صحافیوں سے بات چیت سے روکا تو انہوں نے نامعلوم بھارتی آفیشل کو جھاڑ پلادی اور کہا کہ کوئی مجھے پاکستانی صحافیوں سے ملنے سے روک نہیں سکتا، یہ میرے لوگ ہیں۔ عبدالباسط کے بھارتی افسر کو کرارے جواب نے اسے پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا

SHARE

LEAVE A REPLY