عمران خان کی جیل میں امریکی حکام سےملاقات کےدعوےپرپنجاب حکومت کا ردعمل

0
1214

ترجمان پنجاب حکومت عامرمیر نےکہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں امریکی حکام سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ،اس حوالے سے چوہدری پرویزالٰہی کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر ) پر پیغام میں عامرمیرکا کہنا ہے جیل میں کسی بھی قیدی سے ملاقات کے لیے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کی اجازت درکارہوتی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے کسی غیر ملکی ڈپلومیٹ نے کبھی درخواست نہیں کی۔ اگرملاقات کی درخواست ہی نہیں آئی توملاقات کیسے ہو گئی۔ چوہدری پرویزالٰہی جھوٹی کہانیاں گھڑنے سے اجتناب کریں۔

SHARE

LEAVE A REPLY