فغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ابتدائی ویڈیوزمیں ایک مصروف شاہراہ کے وسط میں دھماکے کے بعددھواں بلند ہوتے دیکھا جاسکتاہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ دھماکا کابل کے نواحی علاقے دشت برچی میں ہوا ہے۔اس علاقے شیعہ ہزارہ برادری کی اکثریت آباد ہے اور وہ گذشتہ برسوں سے سخت گیر جنگجوگروپ داعش کے تشددآمیز حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔
اگست میں طالبان کے اقتدار میں واپس آنے کے بعد سے مشرقی صوبہ ننگرہارمیں درجنوں بم دھماکے ہوچکے ہیں۔ یہ صوبہ داعش کی سرگرمیوں کا مرکز ہے لیکن دارالحکومت کابل بڑی حد تک اس طرح کے تشددکے واقعات سے محفوظ رہاہے۔
کابل میں دو نومبر کو ملک کے سب سے بڑے فوجی اسپتال میں فائرنگ کے بعد دو دھماکوں کے نتیجے میں 20 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔












