افغان طالبان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ ميں امريکی نمائندگان کے ساتھ مذاکرات کے دوران کابل حکومت کے ساتھ جنگ بندی سميت ديگر معاملات پر براہ راست بات چيت کی خبروں کو مسترد کر ديا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبيح اللہ مجاہد نے جمعے کو جاری کردہ اپنے بيان ميں واضح کيا کہ مذاکرات کے تازہ دور ميں افغانستان سے غير ملکی افواج کے انخلاء اور ديگر تنازعات پر بات چيت جاری ہے۔ دوسری جانب اسی ہفتے بدھ کو امريکی محکمہ خارجہ کے ترجمان روبرٹ پالاڈينو نے عنديہ ديا تھا کہ طالبان اور کابل حکومت کے مابين مذاکرات زير غور ہيں۔ طالبان اور امريکی مندوبين کے مابين مذاکرات کا تازہ دور دوحہ ميں پچيس فروری سے جاری ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY