پاکستان نے بھارت کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایشیا ء پیسفک جوائنٹ گروپ کا شریک چیئرمین مقرر کرنے پر اعتراض اٹھا دیا۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے فیصلے کے خلاف ایف اے ٹی ایف کے صدر کو خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ گروپ میں بھارت کے بجائے کسی اور ملک کو شریک چیئرمین بنایا جائے کیونکہ بھارت، پاکستان کے خلاف جارہانہ عزائم رکھتا ہے۔
وزیرخزانہ اسد عمر نے خط میں کہا ہے کہ بھارت نے حال ہی میں پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔
وزیر خزانہ کا خط میں کہنا تھا کہ کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کے لیے سرگرم ہے اور گروپ میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہا ہے۔ بھارت کو شریک چیئرمین بنانے سے پاکستان ہراساں ہو گا۔












