پاکستان کی فضائی حدود مسافر طیاروں کی پروازوں کےلئے کھول دی گئیں۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) کے مطابق جنوبی ایشیا سے آنے والی تمام پروازوں کےلئے فضائی حدود کھول دی گئیں۔
پی سی اے اے نے ملکی فضائی حدود کھولنے سے متعلق نوٹم جاری کردیا،جس کے مطابق بھارت سے آنے والی پروازوں کےلئے فضائی حدود بدستور بند رہیں گی۔
اس سے قبل پی سی اے اے سے اطلاعات بھی آئیں تھی کہ پاکستان سے گزرنے والی پروازوں کے لئے فضائی حدود کی بندش 11 مارچ کی سہ پہر 3 بجے تک برقرار رہے گی۔













