شام کے شمالی علاقے منبج میں داعش کی جانب سے امریکی اتحادی فورسز کے دستے کو نشانے بنانے والے ایک خودکش کار دھماکے میں سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے دو جنگجو خمی ہوگئے۔

شام میں انسانی حقوق کی صورتحال پر نظر رکھنے والے گروپ کے مطابق اس خودکش کار بم دھماکے کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ نے قبول کرلی ہے۔ آبزرویٹری نے بتایا ہے کہ ایک دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک کار کو امریکی اتحادی فورسز کی گاڑیوں کے ایک قافلے سے جا ٹکرایا۔ امریکی اتحاد کے ترجمان کے مطابق اس حملے میں کوئی امریکی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

SHARE

LEAVE A REPLY