بلاول بھٹو زرداری نے وزیر خارجہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

0
1394

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر خارجہ کا حلف اٹھالیا۔

ایوانِ صدر اسلام آباد میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حلف لیا۔

بلاول بھٹو زرداری کی حلف برداری کی تقریب میں صدر پیپلز پارٹی پالیمنٹرین آصف علی زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری موجود تھے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بہن محترمہ صنم بھٹو نے بھی خصوصی شرکت کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY