شمالی کوریا میں اتوار کو نئی ’سپریم پیپلز اسمبلی‘ کے لیے الیکشن کا انعقاد کیا گیا۔ شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان اور لاکھوں اہل ووٹرز نے 687 رکنی اس اسملبی کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
اس الیکشن میں صرف کم جونگ ان کی ورکرز پارٹی کے امیداور ہی میدان میں ہیں۔ اس سے قبل 2014ء میں پیپلز اسمبلی کے منعقد ہونے والے انتخابات میں ووٹنگ کا تناسب ننانوے فیصد کے لگ بھگ تھا۔
اس اسمبلی کے سال میں ایک یا دو اجلاس ہوتے ہیں، جس دوران بجٹ اور سلامتی جیسے موضوع پر بحث کی جاتی ہے۔












