سابق وزیراعظم نواز شریف نے درخواست ضمانت پر جلد سماعت کیلئے نئی درخواست دائرکردی، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ کیس کو رواں ہفتے ہی سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے درخواست ضمانت پر جلد سماعت کی نئی درخواست دائر کردی ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس کی جلدسماعت کیلئے پہلے بھی درخواست دائر کی گئی تھی، پہلی درخواست میں 6 مارچ کو کیس مقرر کرنے کی استدعا کی گئی، عدالت میری 6مارچ کو کیس مقرر کرنے کی استدعا مسترد کرچکی ہے۔

درخواست میں کہا گیا نوازشریف کی صحت پہلے سے خراب ہوچکی ہے، استدعا ہے کیس کو رواں ہفتے ہی سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

یاد رہے 4 مارچ کو سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست ضمانت جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا تھا درخواست ضمانت کو اپنی باری پر سماعت کیلئے مقرر کیا جائےگا۔

نواز شریف نے 6 مارچ کو درخواست ضمانت مقرر کرنے کی استدعا کی تھی، نوازشریف نے میڈیکل گراؤنڈ کی بنیاد پر درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں :

SHARE

LEAVE A REPLY