وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر سے عوام کی جانب سے ڈیم فنڈ میں10 ارب روپے کے رقم جمع ہونے پر پاکستانی عوام کو خراج تحسین پیش کیا۔

تٍفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ڈیم فنڈ میں 10ارب روپے کی رقم جمع کروانے پر پاکستانی عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

یاد رہے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ڈیم فنڈ میں عطیات 10 ارب تک پہنچ گئے ہیں ، ڈیم فنڈمیں حصہ ڈالنےپرقوم زبردست تحسین کی مستحق ہے، سپریم کورٹ اوروزیراعظم خصوصی شاباش کےمستحق ہیں۔

فیصل جاوید نے کہا تھا پاکستان دنیامیں خیرات کرنےوالی اقوام میں سرفہرست ہے، اپنےلوگوں کےعزم کوخصوصی سلام پیش کرتا ہوں، ہمارے قومی جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیم کیلئے1200 سے1300 ارب روپے چاہئیں، ڈیم صرف فنڈزسےنہیں جذ بےسے بنتے ہیں، ڈیم فنڈ کیلئے کمرشل فنانسنگ کی طرف بھی جارہے ہیں، ڈیم کی رقم 5 سے 9 سال میں پوری ہوجائےگی۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت اکیلے ڈیم نہیں بنا سکتی، ہر پاکستانی کو شریک ہونا پڑے گا، پیسے آتے رہے تو 5 سال میں ڈیم بن جائے گا، ہم مہمند ڈیم پر بھی کام شروع کر رہے ہیں، ڈیموں سے سستی بجلی فراہم ہوگی پانی جمع ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY