شام کے صوبے رقہ میں داعش کے حملے میں 10 شامی فوجی ہلاک ہوگئے۔

سیرین آبزرویٹری فارہیومن رائٹس کے مطابق داعش نے شامی حکومت کے ٹھکانوں اور چوکیوں پر حملہ کیا۔

حملے میں داعش کے دہشتگردوں کی جانب سے شامی فوجی گاڑیوں اور دیگر املاک کو بھی آگ لگا دی گئی۔

واضح رہے کہ شام کا صوبہ رقہ داعش کا سابقہ مضبوط گڑھ رہ چکا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY