چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان

0
1142

پاکستان میں  چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جاری کردہ سکواڈ میں کین ولیمسن شامل ہیں تاہم انہیں کپتانی نہیں دی گئی وہ بطور سینئر پلیئر سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کی قیادت مچل سینٹنر کریں گے جبکہ دیگر سکواڈ میں ڈیرل مچل، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، رچن رویندرا، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، گلین فلپس، ول او رورکی، بین سیئرز، نیتھن اسمتھ اور ول ینگ بھی شامل ہیں۔

 کیویز چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں 19 فروری کو گرین شرٹس کے مدمقابل آئے گی

چیمپئنز ٹرافی سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم 16 فروری کو کراچی میں افغانستان سے وارم اپ میچ کھیلے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY