پاکستانی اور مسلمان ہونے پر نشانہ بنایا جارہا ہے، میئر لندن

0
701

میئر لندن صادق خان کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی اور مسلمان ہونے کے سبب نسل پرستانہ مہم کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ انہیں مسلمان اور پاکستانی کہہ کر لوگوں کو ووٹ دینے سے ڈرایا جائے گا۔

میئر لندن نے کہا کہ ان کے خلاف مہم مرکزی دھارے کے سیاستدان چلا رہے ہیں، پروپیگنڈا کرکے غیر مسلموں کو مسلمانوں سے ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

صادق خان کا کہنا تھا کہ وہ مشکلات کے باوجود لندن میں جرائم کی وارداتیں نیچے لائے ہیں، برطانیہ کو لیبر حکومت کی ضرورت ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY