لڑائی جنگ اپنے گھر ہو کہ گھر سے باہر ہو ۔۔ کام پر ہو کہ دوستوں کے درمیان ہو کہ دشمنوں کے ساتھ ہو ۔۔۔ دو ملکوں کے درمیان ہو ۔۔ یا کئی ملکوں کے درمیان ۔۔۔ الغرض گھر کے معمولی جھگڑوں سے لے کر جنگ عظیم تک ایک ہی قدر مشترک ہوتی ہے ” طاقت کے زور پر اپنی بات منوانا ” ۔۔۔اس سارے قضیئے میں سب سے زیادہ تکلیف ان انسانوں پر آتی ہے جو پرامن ہوتے ہیں ۔ جنہیں زمین جائیداد دولت حکمرانی اور طاقت سے کچھ لینا دینا نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور وہ جوہر نفس کے لیئے امن و سکون چاہتے ہیں ۔
مقبوضہ کشمیر پر نا پاکستان کا حق ہے اور نا ہندوستان کا ۔ کشمیرصرف وہاں پر بسنے والے ۔۔ قربانیاں دینے والے کشمیریوں کا ہے ۔
کاش دونوں طرف کے حکمران اپنی طاقت اور حکمرانی کی نشیلی عینک اتار کر بحثیت انسان کے دوسرے انسانوں کی آزادی ، آزادی رائے کا احترام کر سکیں ۔۔۔ ان کے بے شمار انسانی جانوں کی قربانیوں کا مان رکھ سکیں ۔۔ ۔۔۔
کاش ہمیں لاشوں کی خاموش زبان بھی آتی ہوتی تو جان پاتے کہ وہ آزادی کن کن سے چاہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ ؟
کشمیریو ۔۔۔۔۔ حوصلہ نا ہارنا ۔۔ کشمیر صرف تمہارا ہے ۔ جو تمہیں مل کر رہے گا ۔۔ بس ایک زرا انتظار اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر نگہت نسیم













