سپریم کورٹ میں دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ملک میں آبادی تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے، کیا ملک اس قابل ہے کہ ایک گھر میں 7 بچے پیدا ہوں؟
سپریم کورٹ میں ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کے خلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کی۔
دوران سماعت انہوں نے کہا کہ ہم کس چکرمیں پھنس گئے ہیں کہ بچے کم پیدا کرنا اسلام کے خلاف ہے،کیا ملک میں اتنے وسائل ہیں؟
چیف جسٹس نے مزیدریمارکس دیتے ہوئے کہا ،کہ عوامی آگاہی مہم بالکل صفرہے،چین نے اپنی آبادی کنٹرول کی ہے،ملک میں آبادی کی شرح میں اضافہ بم ہے۔
جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ مناسب وقفے کے حوالے سے قرآن میں بھی آیات موجود ہیں۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا، وفاقی حکومت نے آبادی میں اضافےقابو پانے کے لیے اب تک کتنا پیسہ استعمال کیا؟ایوب خان دور میں بھی آبادی میں اضافے کی شرح کوکنٹرول کرنے کے لیے پالیسی تھی،اللہ کے نام پرپاکستان کو قائم کیا گیا،اس ریاست کو چلنا تو ہے












