وزیراعظم نے سندھ سے ہندو لڑکیوں کے مبینہ اغوا کا نوٹس لے لیا، صوبائی حکومت کو واقعات کے روک تھام کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی۔ رحیم یار خان منتقلی کی اطلاعات پر وزیراعلی پنجاب کو بھی تحقیقات کا حکم دے دیایا۔ دوسری طرف ہندو لڑکیوں نے خان پور میں اسلام قبول کر لیا، نکاح بھی کیا، پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹ میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ سندھ کو ڈہرکی سے اغوا ہونیوالی لڑکیوں کی بازیابی کاحکم دے دیا ہے۔ وزیراعظم نے سندھ حکومت کوایسے واقعات کے تدارک کیلئے ٹھوس اقدامات کی ہدایت بھی کی۔ فواد چوہدری نے بتایا ایسی اطلاعات ہیں کہ لڑکیوں کو رحیم یار خان منتقل کیا گیا، جس پر وزیراعظم نے سندھ اور پنجاب حکومت کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ اس معاملے پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے۔ اگر ایسا معاملہ ہے تو اس کی تحقیقات کی جائیں اور بچیوں کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY