گڑگاؤں میں مسلمانوں پرتشدد قابل نفرت ہے‘ راہول گاندھی

0
834

بھارت کی اپوزیشن جماعت گانگریس کے صدر راہول گاندھی نے گڑگاؤں میں مسلمان خاندان پر ہوئے ظلم کا ذمہ دار بی جے پی اور آر ایس ایس کو قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر راہول گاندھی نے اپنے پیغام میں کہا کہ گڑگاؤں میں مسلمانوں پرتشدد قابل نفرت ہے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ملک میں نفرت اور تعصب پھیلا رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں نفرت بڑھ رہی ہے لیکن اس حکمت عملی کے نتائج بہت بھیانک ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی شہر گڑگاؤں میں انتہا پسند ہندوؤں نے ایک مسلمان گھر میں گھس کر گھروالوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سوشل میدیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ ؎

مسلمان خاندان پر حملہ کرنے والے انتہا پسند ہندوؤں کا تعلق راشٹریا سویام سیوک سنگ تنظیم سے بتایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بھارت میں گائے کے نام پر ہونے والے قتل عام اور بڑھتی ہوئی انتہاء پسندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو ذمہ دار قرار دیا تھا۔

عالمی تنظیم کی جانب سے 104 صفحات پر مبنی رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا تھا کہ گائے کے گوشت کے استعمال اور جانوروں کے کاروبار سے منسلک تاجروں کو حکمراں جماعت کے رہنماؤں نے اشتعال انگیز تقاریر کے ذریعے نشانہ بنوایا۔

SHARE

LEAVE A REPLY