سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نیب کے خلاف بیانیہ بنا کے اقتدار میں آنے والوں نے نیب کو ہی اپنا ہتھیار بنا لیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے صدر کے حج پر جانے کا بھی پورا فائدہ اٹھایا، یہ اپنے سیاسی مخالفین کو کچلنے کے لیے رات کی تاریکی میں ہمیشہ کالےقانون بناتے ہیں بعد میں خود اس میں پھنس جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس چل رہا تھا اسے نیب کے کالے قانون کے مقاصد کے لیے ختم کیا گیا اور رات کے اندھیرے میں کالا قانون ٹھونس دیا گیا، جو گھڑھا کسی کے لیے کھود رہے ہیں بلاآخر ایک دن یہ اس میں خود گریں گے، نیب کا کیس سپریم کورٹ میں ہے، امید ہے اس کا فیصلہ بھی جلد آجائے گا۔

SHARE

1 COMMENT

  1. لکھ تے کڑوڑ تے کڑوڑوں بار مبارکباد ۔ثمرین تم سے زیادہ کون اس عہدے کا حقدار ہو سکتا تھا ۔ تم سے زہین اور وفادار آٹے میں نمک کے برابر ہیں ۔ قابل فخر دوست سدا خوشیوں میں رہو ۔۔ الہی آمین

LEAVE A REPLY