بھارت ميں کرائے گئے ايک تازہ مطالعے ميں يہ سامنے آيا ہے کہ عوام کی اکثريت آئندہ نسل کے ليے ميسر اقتصادی مواقع اور ملک جس سمت بڑھ رہا ہے، اس سے خوش ہيں۔

يہ انکشاف ’پيو ريسرچ‘ کی جانب سے پير پچيس مارچ کو جاری کردہ ايک رپورٹ ميں کيا گيا ہے۔ بھارت ميں گزشتہ برس کے وسط میں کرائے جانے والے اس سروے ميں 2,521 افراد سے ان کی رائے جانی گئی۔

ملازمت کے مواقع کی کمی اب بھی بھارتی عوام کو درپيش سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ سروے ميں شامل افراد کے تين چوتھائی حصے کے مطابق پاکستان، بھارت کے ليے ايک خطرہ ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY