پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 276 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس اضافے کے بعد 40 ہزار 949 پوائنٹس پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 9 کروڑ 64 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب 60 کروڑ روپے رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 11 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 367 ارب روپے ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY