ڈونلڈ ٹسک دوبارہ یورپی یونین کے صدر منتخب کر لیے گئے

0
105

یورپی رہنماؤں نے ڈونلڈ ٹُسک کو یورپی یونین کے صدر کے طور پر دوبارہ منتخب کر لیا ہے۔

جمعرات کے دن یورپی یونین کے رکن اٹھائیس میں سے ستائیس ممالک نے ان کے حق میں ووٹ دیا جبکہ ٹسک کے آبائی ملک پولینڈ نے اس کی مخالفت کی۔ ڈونلڈ ٹُسک کے دوبارہ انتخاب سے متعلق تنازعے میں پولینڈ کی حکومت نے پوری یورپی یونین کے سربراہان مملکت و حکومت کی کانفرنس کا راستہ روک دینے کی دھمکی بھی دے دی تھی۔

وارسا میں موجودہ حکومت پولینڈ ہی سے تعلق رکھنے والے ٹسک کے دوبارہ انتخاب کے سخت خلاف تھی۔ ان کی جماعت اس وقت پولینڈ میں اپوزیشن میں ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY