آسٹریلوی حکومت نے افغان فوجیوں کی تربیت کے لیے تیس اضافی عسکری مشیر تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آسٹریلیا کی خاتون وزیر دفاع ماریس پائن نے کہا ہے کہ اضافی مشیروں کی تعیناتی کی درخواست مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے پیش کی ہے اور اسے امریکی حمایت بھی حاصل ہے۔ نیٹو افغانستان میں رکن ملکوں کی عسکری موجودگی کو بڑھانے کے حق میں ہے

آج کل افغانستان میں آسٹریلیا کے 300 فوجی غیر جنگی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ مغربی دفاعی اتحاد کا افغانستان میں ریسکیو سپورٹ مشن جاری ہے اور اس میں 39 اقوام کے ساڑھے تیرہ ہزار فوجی شامل ہیں۔ ان کی ذمہ داریوں میں تربیت، مشاورت، سکیورٹی اداروں اور فوج کی معاونت شامل ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY