بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں 5 دنوں میں 400 سے زائد مرغیاں برڈ فلو سے ہلاک ہوگئیں، کولکتہ لیب نے مرغیوں میں برڈ فلو کی تصدیق کردی۔

جھارکھنڈ کی حکومت کے زیر انتظام پولٹری فارم میں برڈ فلو کے کیسز سامنے آنے کے بعد حکام اس سلسلے میں متحرک ہوگئے ہیں ۔ اس حوالے سے حیوانات کے محکمہ کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ مرغیوں کی اتنی بڑی تعداد میں ہلاکت کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز ہوگیا ہے۔

جھارکنڈ کے حکام نے شہریوں کو مرغی کا گوشت کھانے سے منع کیا ہے۔کولکتہ کی لیبارٹری نے مرغیوں میں برڈ فلو کی تصدیق کردی۔

SHARE

LEAVE A REPLY