بائیڈن کا نیتن یاہو کو فون، ایران کو جواب دینے پر بھی گفتگو ہوئی، وائٹ ہاؤس

0
969

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ نائب صدر کاملا ہیرس بھی اس فون کال میں شامل تھیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو سے فون پر گفتگو کی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہفتوں کے بعد یہ گفتگو ایسے موقع پر ہوئی ہے جب اسرائیل لبنان میں اپنے فوجی آپریشن کو مزید بڑھا رہا ہے اور ایران کے اسرائیل پر حال ہی میں کیے گئے بیلسٹک میزائلوں کے حملے کا جواب دینے پر بھی غور کر رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرین جین پئیر نے رپورٹرز کو بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو بلاتکلف اور تعمیری تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے کئی امور پر گفتگو کی جن میں ایران کو جواب دینے کے لیے اسرائیل کے لائحہ عمل پر بھی بات ہوئی۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ نائب صدر کاملا ہیرس بھی اس فون کال میں شامل تھیں۔

نیتن یاہو کے دفتر نے حال ہی میں تصدیق کی تھی کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے گزشتہ ہفتے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی گفتگو کی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY