سابق وزیراعظم نوازشریف کو شریف میڈیکل اسپتال منتقل کیا جائے گا جہاں ان کا آج پھر طبی معائنہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف جاتی امرا سے شریف میڈیکل سٹی اسپتال پہنچیں گے، اس موقع پر شریف میڈیکل کمپلیکس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

شریف میڈیکل کمپلیکس میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے مزید مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے، ان کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل سابق وزیراعظم نواز شریف دوسری بار میڈیکل چیک اپ کے لیے شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس پہنچے تھے جہاں ڈاکٹرز نے ڈھائی گھنٹے تک ان کا طبی معائنہ کیا تھا۔

ڈاکٹروں نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو ادویات جاری رکھنے اور مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY