نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نےکہا ہےکہ پاکستان میں گزشتہ دہائیوں میں تقریباً آئرلینڈکی آبادی کے برابر غیرقانونی تارکین وطن آچکے ہیں، اتنی بڑی تعداد میں غیرقانونی تارکین کو قیام کی اجازت دےکر قومی سلامتی پر مزید سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔

برطانوی اخبار میں غیر قانونی تارکین وطن پر خصوصی تحریر میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نےکہا کہ اگست 2021 سےکم از کم 16 افغان شہریوں نے پاکستان میں خودکش حملےکیے، ہم نے جب بھی افغان حکومت سے سکیورٹی مسائل پر بات کی تو انہوں نےکہا اپنے معاملات درست کریں، پاکستان نےفیصلہ کر لیا ہےکہ ہم اپنے معاملات درست کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY