ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 37 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 286 روپے 19 پیسے سے بڑھ کر 286 روپے 56 پیسے ہو گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں ہفتے کے دورسے کاروباری روزکے دوران روپے کی قدر میں 0.13 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی۔












