وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بجٹ 24-2023ء کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ 24-2023ء میں کم سے کم تنخواہ 30 ہزار روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ پینشنرز کی پینشن میں ساڑھے 17فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ 1سے16 کے سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہ میں 35 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ گریڈ 17سے اوپر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں30 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔












