امریکا نے مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک میں موجود اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان جاری لڑائی تیزی سے بڑھ سکتی ہے۔
امریکی حکام نے عراق، بحرین، عمان، سعودی عرب، ایران، قطر، لبنان، کویت اور اردن میں موجود شہریوں کو زیادہ محتاط رہنےکا مشورہ دیا ہے، امریکی سفارتی مشنز کے مطابق خطے کی سکیورٹی صورتحال پیچیدہ ہے اور غیر متوقع کشیدگی میں اضافے کا خدشہ موجود ہے۔
امریکا نے سکیورٹی الرٹس میں پروازوں کی منسوخی، فضائی حدود کی بندش اور سفری رکاوٹوں کے امکانات سے بھی آگاہ کیا۔ امریکی مشنز نے خبردار کیا کہ ایران اور اس کے حمایت یافتہ گروہ بیرون ملک امریکی مفادات یا امریکی شہریوں سے منسلک مقامات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔













