امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امیگریشن پابندیوں کے نظرثانی شدہ احکامات کا مسودہ سامنے آیا ہے، جس میں معطل حکم نامے میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ اس نئے حکم نامے کے مطابق پابندیوں کے ہدف ممالک کے ایسے افراد جنہوں نے امریکی ویزا حاصل کر رکھا ہے اور وہ اب تک استعمال نہیں کیا ہے، امریکا آ سکیں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ اس حکم نامے میں بھی سات مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کو ہدف بنایا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ان پابندیوں کا اطلاق امریکی گرین کارڈ کے حامل افراد اور دوہری شہریت رکھنے والوں پر نہیں ہو گا۔ تاہم کہا جا رہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے دستخطوں سے قبل اس مسودے میں مزید تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں۔












