جنوبی کوریا اور امریکا میں موبائل فون کمپنیوں نے قبل از وقت ہی فائیو جی انٹرنیٹ سروس کی فراہمی شروع کر دی ہے۔ امریکی کمپنی ویرائزن نے مجوزہ تاریخ سے ایک ہفتہ قبل ہی شکاگو اور مینیاپولِس میں یہ سروس جاری کر دی۔

جنوبی کوریا میں یہ سروس دارالحکومت سیئول سمیت پچاسی شہروں میں فراہم کی جائے گی۔ وہاں بھی پانچ اپریل سے دو روز قبل ہی منتخب صارفین کو یہ سروس فراہم کر دی گئی ہے۔ جنوبی کوریا کے باقی ماندہ صارفین کو یہ سروس جمعہ پانچ اپریل سے مہیا کی جائے گی۔

امریکا اور جنوبی کوریا کی دونوں کمپنیوں نے دنیا میں سب سے پہلے فائیو جی سروس فراہم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY