کوئٹہ: حملہ آور کے جسمانی اعضا ڈی این اے کیلئےبھجوادیے

0
596

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں دھماکے کے خود کش حملہ آور کے جسمانی اعضاء ڈی این اے کے لیے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کے جسمانی اعضاء ڈی این کے لیے بھجوائے گئے ہیں جب کہ اس کی شناخت کے لیے نادرا سے بھی مدد لی جارہی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا مزید کہنا ہے کہ ہزار گنجی میں کرائم سین کی جیو فینسنگ بھی کی جائےگی۔

یاد رہے کہ جمعہ کو ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں خود کش دھماکے میں ایک ایف سی اہلکار اور 2 بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

دوسری جانب ہزار گنجی واقعے کے خلاف مغربی بائی پاس پر ہزارہ برادری کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے، گزشتہ 40 گھنٹوں سے جاری دھرنے میں خواتین اور بچے بھی شریک ہیں جن کا مطالبہ ہے کہ حکومت مؤثر سیکیورٹی پلان ترتیب دے اور ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم کرے۔

SHARE

LEAVE A REPLY