معیشت کے حوالے سے خبریں سن کر مایوسی ہوتی ہے

0
649

چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ معیشت کے حوالے سے خبریں سن کر مایوسی ہوتی ہے تاہم معاشرے میں سب بُرا نہیں انصاف کے شعبے میں اچھے کام بھی ہو رہے ہیں۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عشائیے میں خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہزارہ برادری کو احتجاج کرتے دیکھتے ہیں لیکن کوئی نہیں سنتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماڈل کورٹس بہت تیزی سے مقدمات نمٹا رہی ہیں، ماڈل کورٹس کے لیے نہ تو نئے ججز کی تعیناتی ہوئی اور نہ ہی اضافی عملہ ملا ، صرف اور صرف ججز محنت کر رہے ہیں جو رنگ لا رہی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نےخطاب میں کہا کہ ملک بھر میں تین ماہ کے عرصے میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 19 لاکھ سے کم ہو کر 17 لاکھ رہ گئی ہے اور دو لاکھ مقدمات کا بوجھ کم ہوا ہے، سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد بھی 40 ہزار 500 سے کم ہو کر 38 ہزار 300 رہ گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY