گوئبلز کے استاد فواد چوہدری اب کیا کہیں گے۔ صفدر ھمدانی

1
843

ہٹلر کے پراپیگنڈا منسٹر کے طور پر نازی سوشلسٹوں کا پیغام ’تھرڈ رائش‘ کے ہر شہری تک پہنچانا ایک کٹر سامی دشمن گوئبلز کی سب سے بڑی ذمہ داری تھی۔ گوئبلز نے پریس کی آزادی پر قدغنیں لگائیں، ہر طرح کے ذرائع ابلاغ، فنون اور معلومات پر حکومتی کنٹرول سخت کر دیا اور ہٹلر کو ’ٹوٹل وار‘ یا ’مکمل جنگ‘ پر اُکسایا۔ گوئبلز نے 1945ء میں اپنے چھ بچوں کو زہر دینے کے بعد اپنی اہلیہ سمیت خود کُشی کر لی تھی۔

ہمارے وزیر اطلاعات گوئبلز کے استاد ہیں اور بےشرمی میں ان سے بھی بہت آگے ہیں۔ ایسے آدمی کو اردو محاورے میں چکنا گھڑا کہتے ہیں

یوں تو پہلے دن سے ہی فواد چوہدری المعروف فساد چوہدری کی زبان اور طرز گفتگو کے ساتھ دروغ گوئی ایک بہت برا مسلہ رہا ہے لیکن ابھی ایک ہفتے سے موصوف سے برابر پر ٹی وی چینل یہ پوچھ رہا تھا کہ اسد عمر مستعفی ہو رہے ہیں لیکن گوئبلز کے اس استاد نے برابر اسکی نفی کی اور یہی رٹا رٹایا فقرہ دوہرایا کہ یہ وزیراعظم کی صوابدید کہ کسے وزیر رکھیں اور کسے کونسے وزارت دیں

اب اسد عمر کی طرف سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد تا دم تحریر فواد چوہدری کسی ٹی وی چینل پر نمودار تو نہیں ہوئے لیکن جلد ہی وہ یہی کہیں گے کہ یہ وزیراعظم کا اختیار ہے

اب دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان گوئبلز کے اس استاد سے کب جان چھڑواتے ہیں

صفدر ھمدانی

SHARE

1 COMMENT

LEAVE A REPLY