کراچی میں کیماڑی آئل ٹرمینل میں آگ لگ گئی،آتشزدگی سے جھلس کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔

پورٹ ذرائع کے مطابق کے پی ٹی اورکے ایم سی کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیںجبکہ جاں بحق شخص کی لاش نکال لی گئی ہے۔

کے پی ٹی فائر چیف کے مطابق کیماڑی آئل ٹرمینل میں ایک ہزار ٹن فیول سے بھرے ٹینک میں آگ لگ گئی ہے، پی ایس او کے آئل ڈپو میں آگ بجھانے میں 8 گاڑیاں مصروف ہیں، جن میں کے پی ٹی اور کے ایم سی کی گاڑیاں شامل ہیں۔

سعید جدون کے مطابق آگ بجھانے کے لئے کیمیکل اور فوم استعمال کیا جارہا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY