مسلم لیگ (ن) کےرہنما چودھری نثار علی خان اگلے ہفتہ رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے حلف اُٹھانے کا امکان ہے۔

چودھری نثار 25 جولائی 2018 کے عام انتخابات میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم انہوں نے حلف نہیں اٹھایا اور اب اطلاعات ہیں کہ وہ آئندہ ہفتے رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اُٹھانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری نثار کا حلف اٹھانے کا فیصلہ بلاوجہ نہیں، اگر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کا فیصلہ ہوا تو چودھری نثار وزارت اعلیٰ کے مضبوط امیدوار ہوں گے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ناراض چودھری نثار نے آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر انتخاب لڑا تھا جس میں انہیں صرف پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیابی ملی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY