پنجاب کے سابق وزیراعلی شہباز شریف کا کہنا ہےکہ نواز شریف کی صحت اور علاج پر سیاست کرنا افسوس ناک بات ہے۔

شہبازشریف اور مریم نواز کی سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں مالاقات ہوئی۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی دل کی بیماری بگڑ رہی ہےاورنوازشریف کوکئی روز سےانجائنا کی تکلیف ہے۔

نوازشریف اسپتال جانے سےپھر انکارکر رہے ہیں، جیل انتظامیہ سے لائف سیونگ یونٹ بنانے کی درخواست کی ہے۔

پنجاب حکومت کم ظرفی دکھارہی ہے، ترجمان ن لیگ

شہباز شریف کہتے ہیںکہ ‎نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں،پاکستان کے 3 بار منتخب وزیر اعظم کے ساتھ علاج پر بھی انتقام اور سیاست کرنا افسوس ناک ہے ۔

مسلم لیگ کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ یہ رویہ

پنجاب حکومت کے چھوٹے ذہن اور کم ظرفی کی علامت ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY