پنجاب بھر میں 13000 سے زائد والدین نے بچوں کوپولیو ویکسین پلانے سے انکار کر دیا،سلمان غنی کا کہنا ہے ملک بھر میں پولیو وائرس کی موجودگی کی وجہ سے ہر بچہ خطرے میں ہے، رہ جانے والے بچوں کو آنے والے دنوں میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں میں افواہ کی وجہ سے پنجاب میں پولیو مہم کو شدید نقصان پہنچا، پنجاب بھر میں 13000 سے زائد والدین نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا۔

کوآرڈینیٹرایمرجنسی آپریشن سینٹرز برائے انسداد پولیو سلمان غنی نے کہا تیرہ ہزار میں سے 5 ہزار والدین کو ٹیموں نے بات چیت کے ذریعے کائل کیا اور حفاظتی قطروں کی خوراک پلائی۔

سلمان غنی کا کہنا تھا پہلے دو روز میں ایک کروڑ 30 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے، زیادہ تر والدین نے پشاور میں افواہ کی وجہ سے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے۔

انھوں نے کہا راولپنڈی میں سب سے زیادہ 5600 والدین قطرے پینے سے انکار کیا، جبکہ لاہور اور اٹک میں بلترتیب 600 اور 500 والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکاری ہیں، رہ جانے والے بچوں کو آنے والے دنوں میں پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY