رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے کہا ہے کہ کاروباری افراد کو گرفتارکرنے سے تاجر برادری پریشان ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ کل ایک کاروباری فرد ڈنشا انکل سریا کو گرفتارکیا گیا.

صوبائی وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ ڈنشا کراچی کی قدیمی کاروباری خاندان اور پارسی برادری سے تعلق رکھتے ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقہ پریشان ہے، میاں منشا کو بلانے پر حکومت کی چیخیں نکل جاتی ہیں،نیب کا دہرا معیار ہے.

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ نیب کے16 ،17 گریڈ کے ملازمین عزت دارلوگوں کی تذلیل کرتے ہیں، نیب کی وجہ سے اسد منیر نے خود کشی کرلی.

واضح رہے کہ بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے 14 مارچ کو خودکشی کر لی تھی، خاندانی ذرائع نے دعویٰ‌ کیا تھا کہ اسد منیر نیب کی تفتیش کی وجہ سے پریشان تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY