گجرات پولیس نے 7افراد کے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم کو 18 سال کے بعد اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ساجد محمود نے 2000ء میں 2 اور 2001ء میں 5 افراد کو پرانی دشمنی پر قتل کیا تھا۔
گرفتاری سے بچنے کے لیے ملزم بیرونِ ملک روپوش ہو گیا تھا۔
حکومت کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لیے 2 لاکھ روپے انعام بھی مقرر کیا گیا تھا۔












