امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر انتیس اپریل کو اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن کے ساتھ گفتگو کی ہے۔ اس بات چیت میں روسی میزائل نظام S-400 کی خرید پر ایک ورکنگ گروپ بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
ورکنگ گروپ بنانے کی تجویز انقرہ حکومت نے پیش کی ہے۔ دونوں صدور کی بات چیت کی تصدیق ترک صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کی گئی۔ انقرہ حکومت کی روسی میزائل نظام کی خریداری پر امریکا کو تشویش لاحق ہے۔
امریکا کا یہ بھی کہنا ہے کہ میزائل نظام کے معاملے پر F-35 لڑاکا طیاروں کی فروخت پر کوئی کمپرومائز کیا جا سکتا ہے۔ انقرہ حکومت کے مطابق ورکنگ گروپ اس صورت حال پر جائزہ رپورٹ مرتب کر سکتا ہے۔












